زندمان کی بیٹھک

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ّآج مورخہ30جولائی کو فئیرہال کراچی میں چئیر پرسن حانی بلوچ کی صدارت میں زندمان ویلفئیر آرگنائیزیشن کی میٹنگ ہوئی اس میٹنگ میں مندرجہ ذیل تین نکات زیر بحث لائے گئے
۱۔زندمان ویلفئیرآرگنائیزیشن کی رجیسٹیشن
۲۔نئی میمبر سازی
۳۔بلوچستان کے ڈسٹرکٹ بیلہ میں سیلاب بارش متاثرین کے لیے امدادی کیمپ
آج مورخہ 30جولائی کو کراچی کے فئیر ہال میں زندمان کی بیٹھک ہوئی جس کی صدارت زندمان ویلفئیر آرگنائیزیشن کی چئیر پرسن حانی بلوچ نے کی اس بیٹھک میں زندمان کے بانی میمبران زینت بلوچ،ہمارانی، نورین ، عذرا فیصل، توفیق نے شرکت کی۔
اس بیٹھک میں زندمان کی سال بھر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔جس میں ان ایونٹوں پر بات کی گئی جو ایونٹ زندمان نے بہت ہی خوش اسلوبی سے کیے جن میں خاص کر بچوں میں عید گفٹ تقسیم پروگرام بھی شامل تھا جو زندمان نے اس سال کے شروع میں کیا تھا۔حانی بلوچ نے زندمان کے میمبران کے سامنے زندمان کی رجیسٹیشن کا معاملہ رکھا جو ابھی جا ری ہے اور بہت جلد زندمان باقائدہ سندھ سرکار کے ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹرڈ ہوجائے گا۔اس بیٹھک میں نئی میمبر سازی پر بات ہوئی چئیر پرسن نے اپنے میمبران کے سامنے یہ بات بھی رکھی کہ کافی انرجیٹک بچے اور بچیاں زندمان کی ٹیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں جس پر حانی بلوچ نے اپنے میمبران سے رائے جاننا چاہی جس پر ہما رانی نے کہا کہ کافی بچے اور بچیاں ہمارے ساتھ شامل ہوکر ہم سے سیکھ کر ہمارے آئیڈیاز کو چوری کرتے ہیں اور ہمیں چھوڑ جا تے ہیں اس لیے بغیر کسی عہدہ کے فل وقت کسی نئے افراد کو میمبر سازی کے عمل میں شامل کرنا مناسب نہیں ہوگا جس پر نورین نے کہا کہ ہم ایسا کر سکتے ہیں کہ اس وقت ہم نئے لوگوں کو بطور وولینٹر زندمان شامل کرتے ہیں جب یہ خالصتاً اپنے آپ کو انسانیت کے لیے وقف کریں گے تو یہ زندمان کی میمبر سازی میں شامل کر دیے جائیں گے۔
زندمان کا حالیہ ایونٹ تھر کے پسمائندہ ایریا میں Mental wellbeing کا کیمپ لگانا تھا پر بلوچستان میں حالیہ بارش اور سیلاب کی تباہی پر تھر کا ایونٹ موخرکر کے بلوچستان کے ڈسٹرکٹ بیلہ میں امدادی کیمپ لگایا جائے گا جس کاا علان بہت جلد کیا جائے گا،بیٹھک کے آخر میں زنیت بلوچ نے زندمان کے میمبران کا شکریہ ادا کیا اور یہ بیٹھک اپنے اختتام کو پہنچی.
Thank and Regards
Zindman Welfare Organization

Share.

Leave A Reply