تہرے قتل کیس کی سماعت

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پریس ریلیز
1 اگست 2022
ہای کورٹ لاڑکانہ

تہرے قتل کیس کی سماعت آج لاڑکانہ ہائی کورٹ میں رکھی گئی تھی جو کہ سرداروں کے وکیل کی عدم موجودگی سے مورخہ 4 اگست تک موخر کردی گئی ہے۔ام رباب چانڈیو کا کہنا تھا کے کبھی قاتل سردار نہیں ہوتے تو کبھی ان کا وکیل نہیں ہوتا جس کی وجہ سے کیس بھرپور تاخیر کا شکار ہے۔ عدالت نے اس موقف کی سنجیدہ کو سمجھتے ہوئے 4 اگست 2022 کو کسی بھی صورت میں کیس چلا نے کا اشارہ دے دیا۔
ام رباب نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرداروں کو ان کا انجام نظر آ رہا ہے لہذا وہ کیس سے فرار اختیار کر رہے ہیں سب کو سمجھ جانا چاہیے کہ ان کا بھاگنا کس وجہ سے ہے۔صحافی حضرات ان سے ذرا بھاگنے کی وجہ تو پوچھیں آخر یہ کیوں اپنے وکیل صاحباں کو نہیں لاتے کیوں نہیں چاہتے کہ وقت پر انصاف ہو جائے؟ ان شاءاللہ انصاف لے کر دم لوں گی

#UmeRubab #Sindh

Share.

Leave A Reply