سرکاری ہسپتالوں میں اسپیشل ڈینگی وارڈز قائم کئے جائیں.ندیم قاضی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پریس رلیز
سرکاری ہسپتالوں میں اسپیشل ڈینگی وارڈز قائم کئے جائیں.ندیم قاضی
حیدرآباد پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر حیدرآباد دویژن ندیم قاضی سینئر نائب صدر شعیب جعفری نائب صدر زمان قریشی، رضوان احمد گدی، علی بروہی، فہیم آرائیں،اور دیگر ڈویژن ممبران نے حیدرآباد میں ڈینگی بخار کی وباء کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ڈینگی کی وباء کو روکنےکیلئے ہنگامی اقدامات کریں. شہر بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے مچھر مار اسپرے کرایا جائے سول ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں اسپیشل ڈینگی وارڈز قائم کئے جائیں جہاں علاج کی تمام سہولتیں میسر کی جائیں گذشتہ ایک ماہ کے دوران کئی قیمتی جانیں اس وباء کی نظر ہو چکی ہیں ڈینگی وائرس کا اسٹیٹ فری کیا جائے تا کہ مرض بڑھنے سے پہلے لوگ ٹیسٹ کرا سکیں.

Share.

Leave A Reply