پریس ریلیز
حیدرآباد اور فرید آباد میں سندھی شاگرد تحریک کی جانب سے احتجاجی مظاہرے
سندھی شاگرد تحریک حیدرآباد کی جانب سے مرکزی آرگنائزر دانش پرمار، جنرل سیکریٹری ثقلین عباس، صدام سندھی، حسنین نواب بھنبھرو، وہاب کنرانی، طارق رند، فدا لغاری، شاعر یوسف رند، شیراز بھرگڑی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، وفاقی اردو یونیورسٹی میں سندھی طلبہ پر ایک ہی انتہا پسند تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ ونگ نے حملہ کیا، سندھی طلبہ نے جب بھی ثقافتی دن منایا تو جمعیت کے غنڈوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، دوسری جانب یونیورسٹیوں کی انتظامیہ نے مجرموں کو ریسٹیگیٹ کرنے کے بجائے سندھی طلباء کو ڈرایا دھمکایا اور ہراساں کیا ہے، پاکستان کے بڑے شہروں کی یونیورسٹیوں میں اسی ایک ہی تنظیم سے ہتھرادو حملے کروائے جا رہے ہیں۔پچھلے کچھ ماہ سے اسلام آباد، لاہور، کراچی کے ساتھ ہی بڑے شہروں میں انتہا پسندوں نے سندھی طلباء کو اپنا ہدف بنا لیا ہے۔ سندھی طلبہ تحریک سندھ گورنمنٹ، پنجاب گورنمنٹ، اور پاکستان گورنمنٹ سے مطالبہ کرتی ہے کہ سندھی طلبہ امن پسند سیکیولر فکر والی قوم ہے طلبہ کو ہراساں کرنا،تشدد کرنا، حملے کرنا بند کئے جائیں مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے، پاکستان کا آئین بھی ثقافتی اور مذہبی ایام منانے کی اجازت دیتا ہے، سندھی طلبہ تحریک رہنماؤں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں کی انتظامیہ طلبہ کو تحفظ فراہم کرے۔ انتہا پسندوں کی پشت پناہی کرنا چھوڑ دیں۔سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے جہاں رنگ و نسل، ذات پات، مذہب سے زیادہ انسانیت کو ترجیح دی جاتی ہے، جہاں ہولی کی عید مل کر منائی جارہی ہے، ایسی سوچ رکھنے والے طلبہ کو انتہا پسند گروہ اپنا دشمن بنا کر بار بارحملے کرتے رہتے ہیں، سندھی طلبہ تحریک یہ واضع کرتی ہے کہ سندھ کے طلبہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ان کی حفاظت کرتے ہوئے تحفظ فراہم کریں گے۔دوسری جانب فرید آباد میں مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ایس ٹی رہنماؤں سلمان چانڈیو، میر چانڈیو، نیاز حسین، منصور احمد اور دیگر نے کہا کہ سندھی طلبہ تحریک ہمیشہ کی طرح انتہا پسند دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کرے گی اور ایسے رجعتی پسند گروہوں کو شکست دے گی اگر انتہا پسند گروہ کو ریسٹیگیٹ کر کے سزا نہ دی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع ہو جائے گا۔
سندھی اسٹوڈنٹ موومنٹ پریس ترجمان
#سندھی_شاگرد_تحریک_مرکز