18 مارچ کو یوم تاسیس نئے عزم سے منایا جائے ۔

Pinterest LinkedIn Tumblr +

18 مارچ کو یوم تاسیس نئے عزم سے منایا جائے ۔ظفر احمد صدیقی 

 ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوںذ مہ داروں کارکنان نے نئے جوش وخروش سے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی قسم کھائی ہے اور انشاء اللہ وہ وقت جلد آئے گا جب ہم اپنی منزل کے حصول کی جانب تیز رفتاری سے گامزن رہیں گے۔ ظفر احمد صدیقی 

ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے ڈسٹرکٹ آفس

 پر ٹاﺅنز و شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا

حیدر آباد ۔۔۔14مارچ 2023ء

  18 مارچ کو کراچی میں یوم تاسیس کا جلسہ عام حق پرست عوام کو نیا جوش و ولولہ عطا کرے گا آج متحد متحدہ نے حق پرست عوام کے مطالبہ پر ایک ہو کر منظم جدوجہد کرنے کا عظم کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے ڈسٹرکٹ آفس پر ٹاﺅنز و شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔اجلاس میں ایم کیوایم کے جوائنٹ آرگنائزررزواراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی بھی موجو دتھے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوںذ مہ داروں کارکنان نے نئے جوش وخروش سے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی قسم کھائی ہے اور انشاءاللہ وہ وقت جلد آئے گا جب ہم اپنی منزل کے حصول کی جانب تیز رفتاری سے گامزن رہیں گے ، آج پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اس میں متوسط طبقہ کی واحد جماعت ایم کیو ایم امید کی کرن ہے کیونکہ پاکستان مہاجروں نے بنایا تھا اور آج اسے مستحکم کرنے کی زمہ داری بھی ان ہی مہاجروں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سندھ کے کراچی میں ایم کیو ایم کے مطالبہ پر 53 یونین کمیٹی کے اضافے کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہیں کہ آخرکار ایم کیو ایم کے مطالبہ کو تسلیم کر لیا گیا کہ کراچی کے عوام کو نا صیح گنا گیا اور نا انہیں بلدیاتی انتخابات میں صیح نمائندگی کا حق دیا گیا انہوں نے ٹاو¿ن انچارجز و ٹاو¿ن کمیٹیوں کو ہدایت کی کہ گھر گھر جا کر ایم کیو ایم کی کامیابی و پیغام ان تک پہنچائیں اور جاری مردم شماری میں قومی فریضہ سمجھ کر حصہ لیں اپنے اور اپنے خاندان کو گنوائیں ایم کیو ایم کے کارکنان مردم شماری کی افادیت سے عوام کو آگاہ کریں کہ صیح گنتی سے ہی انہیں وسائل میں صیح حصہ ملے گا ۔ 

جاری کردہ: شعبہ نشرواشاعت : متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدر آباد ڈسٹرکٹ

Share.

Leave A Reply