حیدرآباد میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی شکایت ختم کی جائے صابر قائم خانی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

حیدرآباد میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی شکایت ختم کی جائے صابر قائم خانی
روزہ دار رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ و کم پریشر کی وجہ سے سحر افطار میں پریشان ہیں صلاح الدین
حق پرست اراکین قومی اسمبلی صلاح الدین و صابر قائم خانی نے رمضان المبارک شروع ہوتے ہی شہر بھر میں سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں روزہ دار سحر و افطار میں گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سخت پریشان ہیں کیونکہ سحر و افطار میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ و کم پریشر کی وجہ سے سحری و افطاری بنانے سے معزور ہو رہے ہیں اور جن علاقوں میں سوئی گیس آ رہی ہوتی ہے وہاں پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ کچھ پکایا نہیں جاتا جس کی وجہ سے مہنگائی کے دور میں عوام ہوٹل سے کھانا لا کر روزہ رکھ رہے ہیں یہ ان پر دوہرا بوجھ پڑ رہا ہے انہوں نے سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد شہر میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا مسئلہ فورآ حل کیا جائے کیونکہ عوام مہنگائی و بے روزگاری کے باوجود سوئی گیس کے بل ادا کرتے ہیں

Share.

Leave A Reply