پارس شاہ کیس: عدالت نے قبر کشائی کی اجازت دےدی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ملیر کی عدالت میں پارس شاہ کی قبرکشائی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس پر دونوں فریقین کے وکلا پیش ہوئے۔
عدالت نے قبرکشائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مئجسٹریٹ اول کی ججمنٹ برقرار رکھتے ہوئے قبر کشائی کی اجازت دے دی۔
اس موقعے پر مبینہ مقتول پارس شاہ کی بہن صدف شاہ کا کہنا تھا کہ اب ملزمان کے اعتراض کا مقصد واضح ہوگا، ہم انصاف چاہتے ہیں، قبرکشائی کے بعد میڈیکل رپورٹ جاری کی جائے تاکہ ہمارے خدشات ختم ہو سکیں۔
صدف شاہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر حراساں کرکے کیس سے دستبردار ہونے کیلے ہمیں مجبور کیا جارہا ہے، امید ہے کہ انصاف جلد ملے گا۔

Share.

Leave A Reply