پریس رلیز : جدوجہد بہت طویل ہے،

Pinterest LinkedIn Tumblr +

جدوجہد بہت طویل ہے، سندھی شاگرد ستھ نے ہمیشہ کی طرح طلباء کے حقوق کی آواز بلند کرتے ہوئے 36 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سے قانون کے شعبے میں کے ایس پی پالیسی کے نفاذ اور فیسوں میں اضافے والے فیصلے کو ختم کرنے کے لیے احتجاج کیا۔ کابینہ کا کامیاب مباحثہ ہوا جس میں وائس چانسلر نے قانون کے شعبے میں کے ایس پی پالیسی ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کے ایس پی پالیسی ختم نہ ہونے تک قانون کے شعبے میں کوئی داخلہ نہیں ہوگا۔
سندھی شاگرد ستھ کا شروع سے ہی واضح اور نکھرا مؤقف ہے کہ قانون کے شعبہ میں حال ہی میں نافذ کی گئی سندھ دشمن پالیسی کو ختم کیا جائے، ہم اپنی جدوجہد کو مزید منظم اور مضبوط بنائیں گے، اگر ضرورت پڑی تو احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔ سندھ بھر میں سڑکیں بند کرنی پڑیں تو وہ بھی کریں گے مگر اس غیر منصفانہ پالیسی کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے .
ستھ کی کابینہ اپنے اراکین کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں، طلباء، صحافیوں اور وکلاء کا بے حد مشکور ہے جنہوں نے ہمارے پرامن احتجاجی مظاہرے کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
انفارمیشن سیل، سندھی اسٹوڈنٹ سینٹر، جامعہ کراچی

Share.

Leave A Reply