نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم، ایاز صادق کو اسپیکر نامزد کردیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے شہباز شریف کو وزیراعظم اور ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیا۔

اسلام آباد میں نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے اختتام پر پارٹی کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کی۔

عطا تارڑ نے ن لیگ کی طرف سے شہباز شریف کو وزیراعظم اور سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کرنے کی تصدیق کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ آج اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشترکہ پارلیمانی میٹنگ میں ہوگا۔

ن لیگ رہنما نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت نواز شریف نے کی اور انہوں نے ہی شہباز شریف کی بطور وزیراعظم اور سردار ایاز صادق کی بطور اسپیکر قومی اسمبلی نامزدگی کی۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پارٹی قائد نے شہباز شریف کو ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور عوام کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ مشترکہ اجلاس اور عشائیہ پنجاب ہاؤس میں ہوگا، پارٹی جو ذمے داریاں دے گی ان کو نبھاؤں گا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گورنر بلوچستان کے لیے پارٹی قیادت جلد فیصلہ کرے گی، ڈپٹی اسپیکر کےلیے پیپلز پارٹی کے ساتھ آج باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا، اتحادی جماعتوں کے ساتھ آج شام کو مشترکہ پارلیمانی میٹنگ ہے۔

Share.

Leave A Reply