صدارتی الیکشن کا ووٹ مانگنے والوں سے 15 سال کا حساب مانگیں گے، فاروق ستار

Pinterest LinkedIn Tumblr +

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنمافاروق ستار نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن کا ووٹ مانگنے والوں سے 15 سال کا حساب مانگیں گے۔

فاروق ستار نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیاسا کنویں کے پاس آتا ہے، کنواں پیاسے کے پاس نہیں آتا، جو صدارتی الیکشن لڑ رہے ہیں انہوں نے ہم سے رجوع نہیں کیا، ہماری کسی سے ازلی لڑائی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا، پیپلز پارٹی بات کرنا چاہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے رکن عامر ڈوگر نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ فروری کو خاموش انقلاب آیا ہے، اگر 8 فروری والے ووٹ شمار کر لئے جائیں تو ہماری قومی اسمبلی کی 180سیٹیں بنتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک چھینا گیا مینڈیٹ واپس نہیں ملتا تب تک ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، جعلی حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔

Share.

Leave A Reply