شہباز شریف نے وزیرِ اعظم پاکستان کا حلف اُٹھا لیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ایوانِ صدر میں صدرِ مُملکت عارف علوی نے نو مُنتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اُن کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری میں صوبہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے وزرا اعلیٰ نے شرکت کی۔ ایوانِ صدر میں ہونے والی اس تقریب میں جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔

نو منتخب وزیرِ اعظم شہبازشریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کی جانب سے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جب کہ سبکدوش ہونے والے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے جب کہ ان کے مدِمقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے تھے۔

Share.

Leave A Reply