وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا جامع پلان طلب کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف پنجاب میں ”اپنی چھت،اپنا گھر“ پراجیکٹ کے سلسلے میں خصوصی اجلاس ہوا ، جس میں انہوں نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدنی والے افراد کے لئے 3 ہزار سے زائد گھر بنائے جائیں گے، وزیراعلیٰ نے 6 ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں ڈاؤن پے منٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں کم آمدن والے بے گھر افراد کو بنے بنائے گھر دیئے جائیں گے۔
مریم نوازشریف کا کہنا ہےکہ غریب کیلئے چھت مہیا کرنا ہمار امنشور ہے، وعدہ ضرور پورا کریں گے، بنے بنائے گھروں کی تعمیر میں تعمیراتی معیار اور پائیدار ی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، کم آمدنی والے افراد کے لئے گھر شہروں کے قریب ہوں تاکہ آمدورفت میں آسانی ہو گی۔
اس اجلا س میں سابق سینیٹر پرویز رشید،ارکان اسمبلی عظمیٰ بخاری، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ،سیکرٹری فنانس،کمشنر لاہوراوردیگر حکام بھی موجود تھے۔