اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات کا اندراج

Pinterest LinkedIn Tumblr +

اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے والے افراد کے خلاف فوجداری مقدمات کا اندراج کر دیا گیا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں 2019 سے 2021 کے دوران شیئرز کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے والے افراد کے خلاف فوجداری مقدمات کا اندراج کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اسپانسرز کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق فراڈ میں ملوث بروکریج ہاؤس کے خلاف بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 2019 سے 2021 کے دوران قیمتوں میں ہیراپھیری کی تھی، اور انہوں نے حصص کی قیمتوں میں ہیراپھیری کر کے منافع کمایا۔

ملوث افراد نے حصص کی قیمتیں بڑھا کر ٹریڈنگ کے آرڈرز لگائے اور ایک دوسرے کے ساتھ ہی حصص کی خرید و فروخت کرتے رہے۔

جبکہ ملزمان نے حصص کی خریداری کے جعلی آرڈرز کا بھی اندراج کروایا۔

ایس ای پی سی کے مطابق ملوث افراد نے ٹرانزیکشنز کی ایک بڑی تعداد کو منسوخ کر دیا اور دھوکہ دینے کے لیے فرضی کوٹیشن بنائے گئے۔

Share.

Leave A Reply