امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ لگتا یہی ہے حکمرانوں نے غزہ کو بچانے کے لیے کچھ بھی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسمبلی کے پہلے اجلاس میں لوٹے، گھڑیاں، بوٹ لہرائے گئے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی اسلامی ملک ہے، امت کو اس سے توقعات ہیں، لاہور: جماعت اسلامی اہل غزہ کا مقدمہ پوری جرأت سے لڑے گی، 10 مارچ کو اسلام آباد آبپارہ چوک سے امریکی سفارت خانے تک مارچ ہو گا، قوم سے اپیل ہے کہ غزہ مارچ میں بھرپور شرکت کرے۔