ایم کیو ایم پاکستان کا صدارتی انتخابات میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان

Pinterest LinkedIn Tumblr +

متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان نے صدارتی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف زرداری کی حمایت کرتے ہوئے انہیں ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا فیصلہ ہو گیا اور صدر پاکستان کا فیصلہ ہونا تھا اور ہماری یہ روایت رہی ہے کہ مختلف سیاسی جماعتیں اس حوالے سے دوسری جماعتوں کے پاس جا کر اس عمل میں شریک ہونے اور اپنے لیے حمایت کا تقاضا کرتی ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ اس سے پہلے بھی آصف زرداری کا نام سب سے پہلے ایم کیو ایم پاکستان نے ہی صدر مملکت کے عہدے کے لیے تجویز کیا تھا اور ہم آپ کے ساتھ ہیں اور صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت کریں گے اور ان کو ووٹ دیں گے۔

Share.

Leave A Reply