مقامی حکومتوں کو اختیار دینے سے متعلق آئینی ترمیم پر دیگر جماعتوں کو راضی کریں گے، فیصل سبزواری

Pinterest LinkedIn Tumblr +

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کو اختیار دینے سے متعلق آئینی ترمیم پر دیگر جماعتوں کو راضی کریں گے۔

فیصل سبزواری نے پروگرام لائیو ود عادل شاہ زیب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سے آئینی ترمیم پر بات ضرور کریں گے، ہم نےآئینی ترمیم کاپروسس شروع کردیاہےاس کیلئےتمام پارٹیزسےبات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو اختیار دینے سے ملک کو فائدہ ہوگا نقصان نہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں کو آئینی ترمیم پر راضی کریں گے، کابینہ میں وزارت برائے وزارت ایم کیو ایم نہیں لے گی۔

Share.

Leave A Reply