پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اہم مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کاکہنا ہے کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مالیتی ذرائع کی نشاندہی کی جائے، تحقیقات کی جائیں کہ ٹی ٹی پی نے جدید فوجی سامان کیسے حاصل کیا؟
منیر اکرم نے مزید کہاکہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان پرحملوں سے روکنےکےلئےافغان حکومت پردباؤ ڈالا جائے، افغان حکومت ٹی ٹی پی سے تعلق ختم کرے۔