سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو وزرات عظمیٰ سے علیحدہ ہوتے ہی پہلا نوٹس جاری ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیراعظم انوالحق کاکڑ وزرات ہاوسنگ کے نادہندہ نکلے، اور ان کے خلاف نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
انوار الحق کاکڑ بطور سینیٹر منسٹر انکلیو میں گزشتہ ساڑھے پانچ سال سے رہائش پذیر رہے، انوارالحق کاکڑ کے ذمے منسٹر انکلیو میں ساڑھے پانچ سال تک استعمال ہونے والی رہائشگاہ کا 60 لاکھ کرایہ واجب ادا ہے۔
رپورٹس کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے منسٹر انکلیو میں رہائش گاہ کا ماہانہ کرایہ ادا نہ کیا ہے اور وزرات ہاوسنگ اینڈ ورکس نے رقم کی ادائیگی کیلئے انوارالحق کاکڑ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
انوار الحق کاکڑ اب بھی منسٹرانکلیو کے بنگلہ نمبر 15 میں رہائش پذیر ہیں وہ گزشتہ ہفتے بطور نگراں وزیراعظم اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔