صدر مملکت عارف علوی کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش

Pinterest LinkedIn Tumblr +

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کردیا گیا۔

الوداعی گارڈ آف آنر پیش کرنے کی پروقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے دستے نے صدر مملکت کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس موقع پر صدر علوی نے الوداعی گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور ایوان صدر کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی۔

صدر مملکت عارف علوی نے عملے سمیت دیگرشخصیات سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور دورِ صدارت میں بھرپور تعاون پر اظہار تشکر بھی کیا۔

الوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب میں صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی بھی موجود تھیں۔

واضح رہے کہ نئے صدر مملکت کا انتخاب کل ہوگا جس کے لیے حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی نے ستمبر 2018 کو صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا اور ان کے عہدے کی 5 سالہ آئینی مدت گزشتہ سال ستمبر میں مکمل ہوچکی تھی۔

ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کے باعث عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، تاہم آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر مملکت اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔

Share.

Leave A Reply