امریکی خلائی ادارےناسا نے چاند پر بھیجنے کے لیے تین گاڑیاں (روورز) بنائی ہیں جو کثیرروبوٹ، قمری منصوبےکا حصہ بنیں گی۔
خلائی ادارے کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری (جےپی ایل) اور کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے یہ گاڑیاں مشترکہ طورپربنائی ہیں۔ اگرچہ ان کی آزمائش دسمبر 2023 سے شروع ہوچکی ہے لیکن اب بھی ان کی آزمائش جاری ہے۔
تینوں روبوٹ، کوآپریٹوو آٹونومس ڈسٹری بیوٹڈ روبوٹک ایکسپلوریشن یا مختصراً کیڈر کا نام دیا گیا ہے۔ ہر روبوٹ شمسی توانائی سے کام کرتا ہے اور ایک سوٹ کیس میں آسانی سے سما سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ چاند کی سطح پر مختلف تجربات ازخود انداز میں انجام دے سکتے ہیں۔
اہم آلات میں فرش میں نفوذ کرنے والا ریڈار، میپنگ آلات اور دیگر سسٹم شامل ہیں۔ زمین سے کنٹرول کئے جانے والے تمام روبوٹ اہم ڈیٹا لے کر کرہ ارض تک فراہم کریں گے۔ سائنسی ڈیٹا مستقبل کے خلانورد بلکہ چاند نوردوں کے کام آئے گا۔ ماہرین انہیں زمین پر چاند جیسے حالات میں ٹیسٹ کیا ہے اور اب سافٹ ویئر کو مختلف صورتحال میں آزمارہے ہیں۔ تینوں روبوٹ مل کر ایک ساتھ مختلف امور انجام دیں گے۔
اس کے علاوہ روبوٹ گاڑیوں پر جدید ترین کیمرے بھی نصب ہیں جو اطراف کی ہائی ڈیفشنسی ویڈیو بھی بھیجیں گے۔