آصف زرداری کی جیت جمہوریت کے لیے اچھا شگون نہیں ہوگا، بیرسٹر گوہر

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی جیت جمہوریت کے لیے اچھا شگون نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی جیت جمہوریت کے لیے اچھا شگون نہیں ہوگا، ہم یہاں سے مایوس نہیں لوٹ رہے، آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری مفاہمت نہیں، مفادات کا بادشاہ ہے، عارف علوی کا مستقبل اچھا ہوگا، بطور صدر بہت اچھا پرفارم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک ان سب کو خیرات میں بانٹ کر دیا جارہا ہے، ان لوگوں کو لایا جارہا ہے جو قانونی طور پرعہدوں پر بیٹھنے کے اہل نہیں۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آئینی عہدوں پرغیر آئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے، 2 خاندان ملک کے جمہوری عہدوں پر بھی قابض ہونے جا رہے ہیں۔

Share.

Leave A Reply