الیکشن کمیشن نے آصف زرداری کو 411 ووٹوں کے ساتھ صدر کے انتخاب میں فاتح قرار دے دیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

اعلان کردہ نتائج کے مطابق آصف زرداری نے 411 اور محمود خان اچکزئی نے 181 ووٹ لیے۔

آصف علی زرداری کو چاروں صوبائی اسمبلیوں سے 156 الیکٹورل ووٹ ملے، محمود خان اچکزئی نے چاروں صوبائی اسمبلیوں سے 62 ووٹ حاصل کیے۔

حکمران اتحاد کے مشترکہ امیدوار آصف زرداری نے پارلیمنٹ سے 255 ووٹ حاصل کیے جب کہ محمود خان اچکزئی کو پارلیمنٹ ہاؤس سے 119 الیکٹورل ووٹ ملے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آصف زرداری کو 411 ووٹوں کے ساتھ صدر کے انتخاب میں فاتح قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے صدارتی انتخاب میں 411 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل کے چیئرمین محمود خان اچکزئی صرف 181 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد میں صدر کے انتخابات کرائے گئے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ پانچوں مقامات سے پریذائیڈنگ افسران کے مرتب کردہ نتائج الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کو موصول ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ الیکٹورل کالج میں نشستوں کی کل تعداد 1185 تھی جس میں سے 92 خالی تھیں، باقی ایک ہزار 93 ووٹرز کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا تھا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایک ہزار 44 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 9 مسترد قرار دیے گئے، اس طرح ڈالے گئے درست ووٹوں کی کل تعداد ایک ہزار 35 بنتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ پریزائیڈنگ افسران سے اصل ریکارڈ کی وصولی کے بعد فارم 7 پر سرکاری نتیجہ تیار کر کے کل وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔

Share.

Leave A Reply