پنجاب میں طوفانی بارشوں کا امکان؛ حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری

Pinterest LinkedIn Tumblr +

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں طوفانی بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور انتظامی اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہنگامی اقدامات کے تمام اداروں کو عوام کی حفاظت کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 سمیت صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ انتظامات سے آگاہ رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں سے عوام کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو صورتحال سے خبردار کیا جائے، میڈیا، سوشل میڈیا اور موبائل الرٹس سروس سے مدد لی جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ 11 سے 14 مارچ تک پنجاب میں طوفانی بارشوں اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Share.

Leave A Reply