وزیراعظم شہبازشریف نے ماہِ رمضان میں عوام کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کا حجم ساڑھے 7 ا رب سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب کردیا ہے۔
رمضان ریلیف پیکج کا حجم بڑھانے کے علاوہ دائرہ کار بھی مزید وسیع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ ساتھ موبائل یونٹس بھی سستے داموں کھانے پینے کی اشیاءفراہم کریں گے۔
وزیراعظم نے ہدایت جاری کی ہےکہ زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکج پہنچایاجائے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طورپر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکج ریلیف مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔
یکم رمضان سے اختتام رمضان تک ریلیف پیکج کے تحت عام بازار سے کم قیمت پر اشیاءفراہم کی جائیں گی۔
متعین مقامات کے علاوہ ٹرک مختلف علاقوں میں غریب عوام کو سستی اشیائے خوردونوش پہنچائیں گے۔