شہباز شریف کی 19 رُکنی کابینہ میں شامل ’نئے چہرے‘ کون ہیں؟

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پاکستان میں وفاقی حکومت چلانے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی تجویز کردہ 19 رُکنی کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھا لیا ہے۔

اس کابینہ میں زیادہ تر پرانے چہرے ہیں جو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ پاکسان مسلم لیگ ن کی حکومت میں کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ایسے کابینہ اراکین میں خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر حسین، سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ، ریاض حسین پیرزادہ اور اویس لغاری شامل ہیں۔

پہلے مرحلے میں وفاقی کابینہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کسی رکن پارلیمنٹ کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ انتخابات کے بعد پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ان کی جماعت وزیر اعظم کے انتخاب میں ن لیگ کی مدد کرے گی مگر کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی۔

تاہم مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان طے پانے والے ’پاور شیئرنگ فارمولے‘ کے تحت پی پی پی کو کئی آئینی عہدے دیے گئے ہیں اور حال ہی میں آصف علی زرداری پاکستان کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

نئی وفاقی کابینہ میں 18 وزرا کے علاوہ ایک وزیر مملکت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان میں سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی اور محمد اورنگزیب پہلی مرتبہ وفاق کی سطح پر کابینہ کا حصہ بن رہے ہیں۔

ان کے علاوہ سابق بیوروکریٹ احد چیمہ اس سے قبل شہباز شریف کی گذشتہ حکومت میں بھی معاون کی حیثیت میں حکومت کا حصہ رہ چکے ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اگلے مرحلے میں وفاقی کابینہ میں مزید افراد بھی شامل ہو سکتے ہیں اور اس کا حجم بڑھ جائے گا۔ تاہم موجودہ 18 رکنی وفاقی کابینہ میں چند ایسے افراد بھی شامل ہیں جو اس سے قبل وفاقی سطح پر کبھی کابینہ کا حصہ نہیں رہے۔ ان میں سے چند نمایاں ناموں کے بارے میں جانتے ہیں کہ وہ کون ہیں۔

Share.

Leave A Reply