جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ دو خاندانوں کی بادشاہت قائم ہوئی ہے، اور شہزداے و شہزادیاں مزے میں ہیں۔

Pinterest LinkedIn Tumblr +

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ دو خاندانوں کی بادشاہت قائم ہوئی ہے، اور شہزداے و شہزادیاں مزے میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلام میں کے امیر سراج الحق نے کہا کہ صوبائی جماعتوں کو کہا ہے کہ الیکشن کےلئے سفارشات مرکز کو بھیجیں۔

انہون نے کہا سیاسی جماعت کا مقصد عوام کی تربیت کرنا ہےتوپ چلانا سیاسی جماعت کےلئے جائز نہیں، پرامن احتجاج پر پولیس پکڑتی تو اس کی مذمت کرتے ہیں.

محسن نقوی کے پاس الہ دین کا چراغ ہے جس کی وجہ سے ان کے پاس کافی وزارتیں ہیں ہم تو خود بھی حیران ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی کے حق میں نہیں، حکومت اتنی بے بس ہے کہ کسی قیدی سے خوفزدہ ہے پھر سکیورٹی بھی تو کسی کا نام ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں خاندان کے لوگ قیدیوں کو ادویات کپڑے پہناتے ہیں تو اجازت ہونی چاہئیے، جمہوری ملک میں قیدیوں پر ملاقات کی پابندی باعث شرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی اپنی ترجیحات ہیں ہر جماعت اپنے اپنے پلیٹ فارم سے احتجاج کررہی ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نظریہ منزل جدوجہد کا نام ہے وہ جدوجہد جاری ہے۔

Share.

Leave A Reply