آئی ایم ایف دفتر کے باہر احتجاج سے ثابت ہوا پی ٹی آئی ملک دشمن ٹولہ ہے،خواجہ آصف

Pinterest LinkedIn Tumblr +

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف آفس کے باہراحتجاج سے ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی ملک دشمن ٹولہ ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی جانب سے واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کے دفترکے سامنےاحتجاج پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف آفس کے باہراحتجاج سےثابت ہواپی ٹی آئی ملک دشمن ٹولہ ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کوجو حملہ کیا گیا تھا وہ اب امریکا میں پاکستان کے معاشی مفادات پرحملے کی شکل اختیار کرچکا ہے، ہر محب وطن پاکستانی کو پی ٹی آئی کے احتجاج کی مذمت کرنا ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ واشنگٹن میں احتجاج کرنے والوں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، احتجاج کرنے والے پاکستان سے بھگوڑے ہیں یا وہ امریکی شہری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کرنی ہے تو پاکستان آئیں اور سیاست کے گرم سرد موسم کا لطف اٹھائیں، جوایک شخص کے اقتدار کیلئے پاکستان کی معاشی تباہی کے خواہاں ہیں وہ پاکستانی نہیں ہوسکتے۔

Share.

Leave A Reply