فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

Pinterest LinkedIn Tumblr +

سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

سینیٹ انتخابات 2 اپریل کو ہونے جارہے ہیں جس کے لیے کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ولید اقبال نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) لیگ کے ڈاکٹر سعید الٰہی نے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں جب کہ (ن) لیگ کے پرویز رشید کو بھی سینیٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) نے ناصربٹ اورطلال چوہدری کوبھی سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے فروغ نسیم، فرحان چشتی، شبیر قائم خانی، ہمایوں عثمان، ابو بکر صدیقی اور روف صدیقی بھی کاغذات جمع کرائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم چند دنوں میں سینیٹر کے ٹکٹ سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

Share.

Leave A Reply