وزیر اعلیٰ پنجاب کی کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر پر آمد

Pinterest LinkedIn Tumblr +

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی تلہ گنگ، ٹمن میں کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیپٹن احمد بدر شہید کے والدین اور اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

مریم نواز شریف نے جرات و بہادری سے دفاع وطن کا فرض نبھاتے ہوئے شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہداء کے حوصلہ مند، صابر اور صاحب ایمان والدین اور اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

انہون نے کہا کہ کیپٹن احمد بدر شہید کے والد کی گفتگو نے پوری قوم کا حوصلہ اور ایمان تازہ کر دیا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ سلام ہے ان ماؤں کو جن کے شیر قوم کے سر کی چادر کے تحفظ کے لئے اپنا قیمتی لہو بہاتے ہیں، شہدا کی عظیم قربانیاں شوق شہادت اور وطن پر مرمٹنے کے جذبے کی گواہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آخری دہشت گرد کو جہنم واصل کرنے تک قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہے، قومی عزم سے دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے۔

شہید کے والدین اور اہل خانہ سے گفتگو میں مریم نواز شریف نے کہا کہ ہمارے صبر کا امتحان لینے والوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، ان شاءاللہ، قوم کا ہر بیٹا کیپٹن احمد بدر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی، امن کو ہماری کمزوری سمجھنے والوں کی غلط فہمی جلد دور ہو جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پوری قوم شہدا اور ان کے ورثاء کی عزت واحترام کو یقینی بنانے گی، یہ عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Share.

Leave A Reply