پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، صدر آصف علی زرداری

Pinterest LinkedIn Tumblr +

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات کی جس میں پاکستان میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر بھی موجود تھے،

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں، پاک بحرین تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات کو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پختہ یقین ہے کہ پاکستان میں ایک خوشحال ملک بننے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، ملک مزید مضبوط ہوگا۔

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں آگے بڑھے گا، پاکستان اور بحرین کے درمیان بہترین دفاعی تعاون ہے۔

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے تعاون پر اظہارِ تشکر بھی کیا جب کہ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان کے لئے بحرین کی حمایت جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔

جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے صدر مملکت کو بحرین کے دورے کی دعوت دی، صدر مملکت نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کے دورے اور مبارکباد پر شکریہ ادا کیا۔

Share.

Leave A Reply