فیصل آباد، 4 افراد کے قاتل کو 4 بار سزائے موت

Pinterest LinkedIn Tumblr +

فیصل آباد کی مقامی عدالت نے 4 افراد کے قتل کیس میں ملزم کو 4 بار سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایک سال بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے میں نامزد 2 خواتین سمیت 6 افراد کو بری کردیا۔

سزائے موت پانے والے ملزم پر نوید، جمیل، جاوید اور عبدالرشید نامی اشخاص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ ملزم کے خلاف 24 جنوری 2023 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Share.

Leave A Reply