ملک بھر میں بجلی اور گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جب کہ ایف آئی اے کو بھی اس حوالے سے خصوصی ٹاسک دے دیا ہے۔
محسن نقوی نے بجلی اور گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سے پاکستانی روپےکی قدر میں بہتری آئی ہے۔
اس موقع پر محسن نقوی نے ایف آئی اے کو حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔