ڈونلڈ لو کے بیان پر بیرسٹر گوہر کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ڈونلڈ لو کے بیان پر پی ٹی آئی چیئر مین بیرسٹر گوہر کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ لو نے کل جو بیان دیا ہے اس پر اسد مجید کو بیان جاری کرنا چاہیے، ڈونلڈ لو نے جو کہا وہ جھوٹ ہے، اسکی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسد مجید نے ڈونلڈ لو کے ساتھ میٹنگ کا اعتراف کیا ہے، اسد مجید نے سائفر کی تصدیق کی اور ان ہی کی سفارش پر ڈیمارش کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے سائفر کے کانٹینٹ اور ملاقات کو بھی مسترد کیا ہے، اسد مجید نے سائفر کا کانٹینٹ عدالت میں جمع کرایا اور ملاقات کی تصدیق کی، علیمہ خان نے ڈونلڈ لو کے خلاف کیس کا کہا تھا لیکن یہ انکی فیملی کافیصلہ تھا،ہم عدالتوں پر اعتماد کرتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے یہ حکومت 5 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئے تو وہ کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوگا۔

Share.

Leave A Reply