گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 76 افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کئے۔
سول ایوارڈز کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی جس میں نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے انجام دیئے۔
تقریب میں صوبائی سیکریٹریز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی۔
گورنر سندھ نے 18 افراد کو ستارہ امتیاز، 8 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، 7 کو تمغہ شجاعت اور 43 افراد کو تمغہ امتیاز دیا۔
گورنرسندھ نے پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن، پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حسن، ملائیکہ جنید، ستیش چندرا آنند، سائرہ فرقان، عبدالواحد مسقتیہ، سعید اللہ والا، امینہ علی گنی، ڈاکٹر امان اللہ قاسم مچھیارا، عبدالعزیز میمن، ڈاکٹر سید کلیم امام، مروین فرانسز لوبو، مرزا اختیار بیگ، محمد عارف حبیب، محمد سہیل خان راجپوت، درید قریشی، پروفیسر مفتی منیب الرحمان اور ڈاکٹر نعیم الظفر کوستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا۔
گورنر سندھ نے دھائی بائی عرف مائی دھای، عبدالجبار گل، قادر بخش مٹھو، عدنان صدیقی، مشکور رضا خان، شیما کرمانی، نصیر بیگ مرزا اور سید افضل احمد سید کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا۔
گورنر سندھ نے عبدالمالک بھٹو (شھید)، عبدالمالک کمانگر (شھید)، دین محمد لغاری (شھید)، جتوئی پتافی (شھید)، محمد سلیم چاچڑ (شھید)، محمد ارشد خان جدون (شھید) اور عبدالناصر کو تمغہ شجاعت کا اعزاز دیا۔
جبکہ ڈاکٹر خالد بن شاہین، سید نقی حیدر نقوی، زیبر امام ملک، مرلی دھر داوانی، ڈاکٹر محمد اجمل ساوند (شھید)، ڈاکٹر حسن عمران آفریدی، انور امجد، پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمر، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی، ڈاکٹر یاسر عرفات گبول، ڈاکٹر اویس احمد لکھیار، ارباب خان کھوسو، ڈاکٹر عاصمہ ابراہیم ، سید غالب باقر، غلام عباس خاصخیلی ، مشتاق علی لاشاری، بندہ علی ، محمد رحمت اللہ خان دریا زئی، خان شاہ نواز ملہی، اے ایس رند، فضاءعلی مرزا، سید عقیل عباس جعفری، علی دوست عاجز، انور سین روئے، مشتاق علی لغاری، زاہد سعید، سلیم رزاق تابانی، ڈاکٹر سید سیف الرحمان، فضل کریم دادا بھائی، سید ظفر عباس، محمد آصف جمیل، سید مرتضی علی شاہ، فاروق محبوب، آفاق احمد قریشی، حاجی مسعود پاریکھ، ضیاءاللہ خان،حسن قطب الدین سید، ڈاکٹر شفقت اللہ شیخ (مرحوم)، ولایت علی گوپانگ (مرحوم)، ڈاکٹر قربان علی سومرو (مرحوم)، عبدالخالق (مرحوم)، محمد عثمان (مرحوم) اور ڈاکٹر زبیدہ ستار (مرحومہ ) کو تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا گیا۔