غلام نبی میمن دوسری مرتبہ آئی جی سندھ تعینات

Pinterest LinkedIn Tumblr +

وفاقی حکومت کی جانب سے غلام نبی میمن کو دوسری مرتبہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) آف پولیس سندھ کی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔
سندھ حکومت نے 4 مارچ کو آئی جی سندھ کے لیے وفاقی حکومت کو نام بھیجے تھے، وفاقی حکومت نے آج غلام نبی میمن کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

غلام نبی میمن کو فروری میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل الیکشن پالیسی کے تحت عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ جس کے بعد راجہ رفعت مختار آئی جی سندھ تعینات تھے۔

غلام نبی میمن گریڈ 21 کے افسر ہیں اور وہ آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی سندھ سمیت مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔

انہیں پہلی مرتبہ جون 2022 میں آئی جی سندھ مقرر کیا گیا تھا، اور اگست 2023 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تھی۔

Share.

Leave A Reply