الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق فیصلہ جاری کردیا، جس میں خیبر پختونخوا حکومت کو خبردار کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لیا گیا تو کمیشن صوبے میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور ہوگا۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے حق سے کسی ووٹر کو محروم نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن کو واضح اختیار حاصل ہے کہ وہ درخواست گزاروں سے حلف لینے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کرے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتے تو الیکشن کمیشن، الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستوں پر حلف تک خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرسکتا ہے۔

Share.

Leave A Reply