کینیڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی فضائی میزبان کو حراست میں لے لیا گیا۔
’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حنا ثانی نامی خاتون فضائی میزبان سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے۔
انہیں پہلے بھی ممنوعہ اشیا کینیڈا لانے پر وارننگ دی گئی تھی۔
پرواز میں حنا ثانی کے علاوہ 7 دیگر فضائی میزبانوں کو بھی بھیجا گیا جن کو پی آئی اے نے ٹورنٹو کے لیے نو فلائی ڈکلیئر کیا ہوا تھا۔