سابق سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے احکامات ردی کی ٹوکری ثابت ہوئے۔
لاہور کے سروسز اسپتال میں ایڈیشنل میڈیکل سپرٹینڈنٹ پرچیز کی تعیناتی کا معاملے سابق سیکریٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے احکامات ردی کی ٹوکری ثابت ہوئے۔
ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اے ایم ایس پرچیز ڈاکٹر اویس کو 62 لاکھ سے زائد کے گاز لوکل پرچیز پر خریدنے پر عہدے سے ہٹایا تھا، ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ ڈاکٹر اویس کو آئندہ انہیں دوبارہ پرچیز میں نہ لگایا جائے۔
سابق سیکریٹری صحت نے ٹینڈر آئٹم لوکل پرچیز میں خریدنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔
سابق ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر احتشام نے ڈاکٹر اویس کو عہدے سے ہٹایا تھا، لیکن ڈاکٹر اویس کو ایم ای ڈی کے بعد اے ایم ایس پرچیز کا چارج بھی دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ اے ایم ایس پرچیز ڈاکٹر اویس خان کو پہلے بھی اس عہدے سے مالی بے ضابطگیوں پر ہٹایا گیا تھا۔
ڈاکٹر منیر ملک نے بطور ایم ایس آخری ایام میں دوبارہ ڈاکٹر اویس خان کو سروسز اسپتال کا اے ایم ایس پرچیز تعینات کیا تھا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق سابق ایم ایس سروسز ہسپتال منیر ملک نے اے ایم ایس پرچیز لگانے کے 15 لاکھ وصول کئے تھے۔
ڈاکٹر اویس خان نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ مجھے مالی بے ضابطگی پر نہیں بلکہ سیٹ پر عدم دستیابی پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔