ایس ایس جی سی کا گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ایس ایس جی سی کا گیس چوروں کے خلاف ملک بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس ایس جی سی کی خصوصی ٹیم کی جانب سے گیس چوروں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، ٹیم نے کراچی میں شاہ فیصل کالونی میں الحبیب چھوٹا پکوان ہاؤس پر چھاپہ مارا۔

پکوان ہاوس میں ڈائریکٹ سروس لائن کے زریعے گیس چوری کی جارہی تھی، ایس ایس جی سی پولیس اور ریکوری ڈیپارٹمنٹ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا،

گیس چوری کے دوسرے کیس میں اسپیشل گیس یوٹیلیٹی کورٹ نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کردی،

گیس کورٹ لاڑکانہ میں گیس چوری میں ملوث ملزمان سے 2 لاکھ 20 ہزار کی ریکوری کرلی گئی ہے، جبکہ جلال علی اور سامانو خان نامی ملزمان کو کورٹ کی جانب سے 50 ہزار کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔گیس کورٹ لاڑکانہ نے غلام مگسی نامی شخص سے 35 یزار سے زائد کی ریکوری کی، ملزم کمرشل استعمال کیلئے گیس کا استعمال کرتا تھا، کورٹ نے ملزم کوعدالتی کارروائی تک حراست میں رکھنے کی سزا سنا دی ہے۔

Share.

Leave A Reply