شہباز شریف سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات

Pinterest LinkedIn Tumblr +

اسلام آباد: ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

شہباز شریف سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر وزیر اعظم نے اپنے انتخاب کے بعد ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے مبارکباد کے پیغام اور ٹیلی فون کال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ایران کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں جب کہ وزیر اعظم نے ایرانی صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کا تذکرہ بھی کیا۔

وزیراعظم نے تجارت، توانائی تعاون، سڑک اور ریل رابطے، ثقافتی تبادلے اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں تعاون پر زور دیا۔

وزیراعظم نے سیکورٹی تعاون کو بڑھانے کے لیے دونوں فریقوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جب کہ وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے معاملے پر ایران کی حمایت کو سراہا۔

علاوہ ازیں ملاقات میں فلسطین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ایرانی سفیر نے وزیر اعظم کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ایرانی سفیر نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ پیش کیا، رضا امیری نے ایران کی پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔

Share.

Leave A Reply