مریم نواز کی سینیٹ انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

Pinterest LinkedIn Tumblr +

مریم نواز کی سینیٹ انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سینیٹ انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محمد اورنگزیب، مصدق ملک، خلیل طاہر سندھو، انوشے رحمان اور بشریٰ انجم سمیت تمام نو منتخب سینیٹرز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو سپورٹ کرنے پرپارٹی اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سینیٹرز ملک کی ترقی اور جمہوریت کی سربلندی کے لئے لگن سے کام کریں گے۔ شفاف الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے اور جمہوری روایات کا عَلم بلند ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کہتی ہیں کہ اتحاد و اتفاق سے ہی پاکستان ترقی کرسکتا ہے، پنجاب میں کامیاب حکمت عملی کے ذریعے سینیٹرز کو بلامقابلہ منتخب کرایا۔

Share.

Leave A Reply