پنجاب حکومت نے ریپ اور بچوں پر تشدد کے مقدمات کا تیز ترین ٹرائل کے لیے سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان عدالتوں کے ذریعے تیز ترین ٹرائل کر کے ایسے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
صوبائی کابینہ کو سپیشل کورٹ قائم کرنے پر بریفننگ دی گئی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس متعلق بل منظوری کے لیے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
ہتک عزت کے قانون میں بھی ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ہتک عزت کیس میں 90 دن میں ڈگری اور 180 دن میں ٹرائل ختم کرنا ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبائی کابینہ سے اپنے اجلاس میں کہا ہے کہ ’جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا‘۔
ہتک عزت نوٹس بڑے اخبارات، سوشل میڈیا، کورئیر کے ذریعے دیا جاسکے گا۔