سابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ایک بار بھر ہسپتال پہنچ گئے، آج پمز میں میڈیکل بورڈ پرویز الٰہی کا مکمل طبی معائنہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اڈیالہ جیل میں قید چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہونے پر طبی معائینے کیلئے ایک بار پھر انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے ٹیسٹ اور چیک اپ کیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی کی پسلیوں میں فریکچر تھا جبکہ وہ امراضِ قلب سمیت دیگر بیماریاں بھی لاحق ہیں، آج پمز میں میڈیکل بورڈ پرویز الٰہی کا مکمل طبی معائنہ کرے گا۔
پرویز الٰہی کی طبیت ناساز، پمز ہسپتال میں طبی معائنہ
Share.