وزیراعظم شہبازشریف کو سعودی عرب سے عمرے کی دعوت

Pinterest LinkedIn Tumblr +

وزیراعظم شہبازشریف کو سعودی عرب کی جانب سے عمرہ ادائیگی کی دعوت دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہونے کے بعد وزیراعظم سعودی عرب روانہ ہوں گے ، پاکستان کے لئے مختلف پراجیکٹس کی تیاریاں ہورہی ہیں اس ضمن میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ مختلف پراجیکٹس سے متعلق بات چیت ہوگی ۔ مزید پڑھیں: 9 مئی واقعات: بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع ذرائع کا بتانا ہے کہ ریکوڈک پر سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے ، سعودی عرب کے ساتھ زراعت سمیت دیگر متعدد شعبوں میں بھی تعاون جاری ہے ، وزیراعظم کے دورہ سعودی کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جائے گی ۔

Share.

Leave A Reply