کراچی: ڈاکو کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والا شہری زیر حراست

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کراچی میں گزشتہ روزسائٹ سپرہائی وے تھانےکی حدود میں زخمی ڈاکو کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزم جاوید سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

گزشتہ روز کے واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس کو ایک وڈیو کلپ موصول ہوا جس میں ایک شخص کو تشدد سے زخمی ہونے والے ڈاکو پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تحقیقات پر پتا چلا کہ فائرنگ کرنے والا شخص ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کا رشتے دار ہے ۔

بعد کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شہری جاوید کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی خواہ ڈاکو ہی کیوں نہ ہو، اسے پولیس کے حوالے کرنا قانون کا تقاضا ہے۔

Share.

Leave A Reply