اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کیمپ لگانے کا معاملہ حل نہ ہوا، کھلاڑیوں کو مشکلات

Pinterest LinkedIn Tumblr +

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے کیمپ لگانے کا معاملہ حل نہ ہوا، جس کے سبب کھلاڑی مشکلات کا شکار ہیں کہ کس فیڈریشن کا تربیتی کیمپ جوائن کریں۔

ڈان نیوز کے مطابق شہلا رضا فیڈریشن نے کراچی میں 14 اپریل کو کیمپ لگانے کا فیصلہ کر رکھا ہے جبکہ طارق حسین بگٹی فیڈریشن نے 16 اپریل کو اسلام آباد میں کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے لیے حتمی اسکواڈ جمع کروانے کی آخری تاریخ 18 اپریل ہے، پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کہ کس فیڈریشن کا تربیتی کیمپ جوائن کریں۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈپارمنٹس نے کھلاڑیوں سے رابطے کرکے کہا کہ کھلاڑی پیر تک انتظار کریں، معاملات جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈیپارٹمنٹس بھی الگ الگ فیڈریشن کے حامی ہیں، ڈیپارٹمنٹس کی الگ فیڈریشن کی حمایت سے کھلاڑی پریشانی میں لاحق ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کا معاملہ جلد حل نہ ہونے کی صورت میں کئی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شرکت سے مرحوم ہو جائیں گے۔

اذلان شاہ ہاکی ٹارنامنٹ 4 مئی سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔

Share.

Leave A Reply