صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ کچھ لوگوں کو شبہ تھا کہ میں پارٹی نہیں سنبھال سکتا۔
تفصیلات کے مطابق گڑھی خدا بخش میں سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج تاریخ میں بی بی شہید رانی بول رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی بی بول رہی ہےجو فرض میں چھوڑ کر گئی میں نے ادا کر دیا، کچھ لوگوں کو شبہ تھا کہ میں پارٹی سنبھال نہیں سکوں گا، لیکن بے نظیر نے کہا تھا کہ میں 14 سال جیل کاتی ہے سنبھال لوں گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہم ملک کو اور بھی بہتر کریں گے، ہمارے نصیب میں نہیں لکھا کہ ہم غریب ملک ہیں یہ تو اسلام آباد میں بیٹھے بابوؤں کی سوچ نے ہمیں غریب کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ االلہ نے پاکستان کو ہر قسم کی دولت دی ہے، ہمارے پاس دماغ کی کمی ہے، خدمت کرنے میں بھی ہماری ایک جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کچھ سوچنا اورسمجھنا ہوتا ہے اور میں ہر کام سوچ سمجھ کر کرتا ہوں کہ ملک کونقصان نہ ہو۔
صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ عوام کا نقصان ملک کا نقصان اور ملک کا نقصان ہمارا ہے، تاریخ میں کچھ لوگوں نے ملک کا نقصان کیا آج بھی برداشت کر رہے ہیں۔