امریکہ کا ’آئندہ دنوں میں‘ ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا عندیہ

Pinterest LinkedIn Tumblr +

امریکی سیکریٹری خزانہ جینٹ یلین نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں واشنگٹن ایران پر نئی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایران کی تیل کی برآمدات پر توجہ مرکوز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے حملے نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی کے لیے خطرات پیدا کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’گذشتہ ہفتے بحیرۂ احمر میں حوثیوں نے حملے کیے۔ ایران کے اقدامات خطے کے استحکام کے لیے باعث خطرہ ہیں اور اس کے معاشی اثرات ہوتے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ایران کی ان سرگرمیوں کے خلاف امریکی محکمہ خزانہ پابندیوں کا راستہ اپنائے گا اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

ان کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل نے ایران کے میزائل منصوبے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق امریکہ پہلے ہی ایران کو اقتصادی پابندیوں کے ذریعے تنہا کیے ہوئے ہیں اور یوں پراکسی گروہوں کے لیے امداد یا یوکرین جنگ میں روس کی حمایت محدود ہوئی

Share.

Leave A Reply