پولیس کے مبینہ تشدد سے زیرحراست ملزم کی ہلاکت پر سنسنی خیز انکشافات

Pinterest LinkedIn Tumblr +

تھانہ درخشاں پولیس کےمبینہ تشددسےزیرحراست ملزم کی ہلاکت سے متعلق کراچی پولیس چیف کی انکوائری ٹیم کی تحقیقات جاری ہیں،تفتیش میں سنسنی خیزانکشافات سامنے آگئے۔

ذرائع تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم معیزنسیم پرتھانےمیں تشددکرنےکےشواہدنہیں ملے، زیرحراست ملزم کورات گئے تھانے سے لے جایا گیا، اگلےروزلاش واپس تھانےلائی گئی۔

گرفتارایس ایچ اواورہیڈ محررنےبھی ملبہ سابق ایس پی کلفٹن پرڈال دیا۔

گرفتارتھانیداراورہیڈ محررکے بیان کے مطابق ملزم کون تھا؟ کیوں اسےگرفتارکیاگیا؟ نہیں جانتے، ملزم کوسابق ایس پی کلفٹن کی ٹیم نے ہی گرفتارکیاتھا۔

گرفتارتھانیدارکے بیان میں کہا گیا کہ مقدمےکامدعی بھی سابق ایس پی کلفٹن کادوست بنا، ایس پی نیّرالحق کی ٹیم ملزم کو تھانے سے لے گئی تھی۔

گرفتارایس ایچ اواورہیڈمحررکابیان سامنے آیا کہ پیرکی شام ملزم کی ہلاکت کی اطلاع ایس پی کی ٹیم نےدی اورکہادل کادورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا،بیان سابق ایس پی کلفٹن کی ٹیم نےلاش تھانےمنتقلی سےقبل کیمروں کی ریکارڈنگ بندکروائی۔

ذرائع تفتیشی ٹیم نے انکشاف کیا کہ ملزم کی لاش تھانےمنتقلی کی ریکارڈنگ کیمروں میں نہیں، اگلےمرحلےمیں سابق ایس پی کلفٹن کوبھی شامل تفتیش کیاجائےگا۔

Share.

Leave A Reply