اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیف آف ترکیے جنرل سٹاف جنرل میتن گوراک کی ملاقات
پاکستان اور ترکیے کے درمیان روڈ اور ریلوے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
دوطرفہ روڈ اور ریلوے روابط سے عوامی روابط میں اضافہ ہوگا، صدر مملکت
زمینی ٹرانسپورٹ کم قیمت ہے، دونوں ممالک کے درمیان روابط مزید بڑھیں گے ، صدر مملکت
پاکستان اور ترکیے کے مابین ٹرانسپورٹ روابط سے اقتصادی تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا، صدر مملکت
پاکستان ترکیے کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں باہمی طورپر مفید تعاون مزید گہرا کرنے کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
صدر مملکت کا ادب اور شاعری کے شعبوں میں دو طرفہ ثقافتی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زور
ثقافتی تبادلوں میں اضافے سے دونوں برادر ممالک مزید قریب آئیں گے ، صدر مملکت
ترکی پاکستان کا مخلص دوست ہے ، صدر مملکت آصف علی زرداری
پاکستان اور ترکیے کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ، صدر مملکت
دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
صدر مملکت کا دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار